ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی تیز، 32 ہزار سے زائد افراد بے دخل

27 فروری, 2026 10:09

موجودہ سرحدی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں صوبہ پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے اب تک 32 ہزار 5 سو 88 افراد کو ملک بدر کیا جا چکا ہے، جن میں بڑی تعداد افغان باشندوں کی ہے۔

حکام کے مطابق یہ کارروائیاں حکومتی پالیسی اور بین الاقوامی قوانین کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ملک بدر کیے جانے والوں میں 12 ہزار 2 سو 73 مرد، 6 ہزار 6 سو 61 خواتین اور 13 ہزار 6 سو 54 بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اب ہماری اور تمہاری کھلی جنگ ہے، دمادم مست قلندر ہوگا : خواجہ آصف

اس طرح مجموعی طور پر خاندانوں کی بڑی تعداد اس عمل سے متاثر ہوئی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ 90 غیر قانونی مقیم افراد اس وقت مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں جن کے کاغذات اور قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بدر ہونے والوں میں 10 ہزار 4 سو 19 ایسے افراد شامل ہیں، جن کے پاس رہائشی ثبوت موجود تھے، 11 ہزار 98 افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے تھے، جبکہ 11 ہزار 71 ایسے غیر ملکی تھے، جو مکمل طور پر غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہر کیس کی جانچ پڑتال کے بعد ہی متعلقہ فرد کو واپس بھیجا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔