ایران کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطے میں سہولت کاری کی پیش کش

ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان اور افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ انہوں نے ایران کی جانب سے رابطے میں سہولت کاری سمیت ہر ممکن تعاون کی پیش کش کی۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں پاکستان اور افغانستان سے اپیل کی ہے کہ وہ باہمی اختلافات کو گفت و شنید اور اچھے ہمسائیگی کے اصولوں کے تحت حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں اور دونوں برادر اسلامی ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : روس کا پاکستان اور افغانستان سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ، ثالثی کی پیش کش
سماجی رابطے کے ذریعے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک صبر، برداشت اور اسلامی یکجہتی کا مہینہ ہے، اس لیے ضروری ہے کہ اسی جذبے کے تحت تنازعات کو سلجھایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے مسائل کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ سنجیدہ مذاکرات میں ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران تعمیری مذاکرات کو فروغ دینے، باہمی اعتماد بڑھانے اور تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔ ان کے بقول تہران دونوں ممالک کے درمیان رابطے میں سہولت کاری کا کردار ادا کر سکتا ہے تاکہ غلط فہمیوں کا ازالہ ہو اور کشیدگی کم ہو۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








