ہفتہ، 28-فروری،2026
جمعہ 1447/09/10هـ (27-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

او آئی سی اجلاس : پاکستان نے اسرائیلی توسیع پسندی مسترد کردی، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

27 فروری, 2026 12:39

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات ناقابل قبول ہیں اور غزہ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی ضروری ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جدہ میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے خصوصی وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی آبادکاری اور جارحیت امت مسلمہ کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان غزہ میں پائیدار جنگ بندی کے لیے برادر اسلامی ممالک کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ انہوں نے غزہ میں جاری انسانی بحران اور نسل کشی کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب سمیت معتدد ممالک کی اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کی مذمت

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ غزہ کی بحالی کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں اور عالمی برادری کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم امہ کے امن، ترقی اور باہمی تعاون کے فروغ میں اسلامی تعاون تنظیم کا کردار انتہائی اہم ہے، اور موجودہ حالات میں امت کے اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ مشترکہ چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔