پاک فوج کی جوابی کارروائی جاری، پانچ افغان چوکیوں پر قبضہ

پاک فوج کی جانب سے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا نہایت ہی بھرپور، مؤثر اور دندان شکن جواب دیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان کے سامنے افغانستان کے صوبے پکتیا کے علاقے میں پانچ اہم افغان چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے اور وہاں پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان قبضے میں لی گئی چوکیوں میں سے دو چوکیاں شوال کے سامنے، دو انگور اڈہ کے سامنے اور ایک چوکی زرملان کے سامنے واقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : طورخم بارڈر پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب، افغان طالبان کی پسپائی کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی
پاک فوج نے اپنی اس مؤثر اور پیشہ ورانہ کارروائی کے دوران انگور اڈہ کے مقام پر موجود افغانی ٹرمینل کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افواج کے اس طاقتور اور فوری جواب کے نتیجے میں افغان طالبان کی فورسز کو شدید ہزیمت اٹھانی پڑی ہے اور ان کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
پاک فوج کی جانب سے یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ سرحدوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا اسی طرح سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جاتا رہے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








