ہفتہ، 28-فروری،2026
جمعہ 1447/09/10هـ (27-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

سینیٹ میں افغانستان کی دراندازی کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

27 فروری, 2026 14:53

سینیٹ میں افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ میں افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کے خلاف ایک مذمتی قرارداد پیش کی گئی، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قرارداد سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی، جس کی ایوان میں موجود تمام اراکین نے حمایت کی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ سینیٹ افغانستان کی طرف سے پاکستان کے بارڈر علاقوں میں ہونے والی دراندازی کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسے ملکی خودمختاری کے خلاف اقدام قرار دیتا ہے۔

ایوان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سرحدوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطے میں سہولت کاری کی پیش کش

قرارداد میں دراندازی کے دوران شہید ہونے والے افواج پاکستان کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا۔

ایوان نے کہا کہ وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید کہا گیا کہ سینیٹ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کی بھی مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں اس امر پر زور دیا گیا کہ افغان طالبان رجیم اپنے زیر اثر علاقوں کو دہشت گرد عناصر کے لیے استعمال ہونے سے روکے اور ہمسایہ ممالک کے خلاف کارروائیوں کا سدباب کرے۔

ایوان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان طالبان رجیم کے اس رویے کا نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔