ہفتہ، 28-فروری،2026
جمعہ 1447/09/10هـ (27-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

روس کا پاکستان اور افغانستان سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ، ثالثی کی پیش کش

27 فروری, 2026 12:34

روس نے پاکستان اور افغانستان سے سرحد پار حملے روکنے اور سفارتی ذرائع سے اختلافات حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے عندیہ دیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ ثالثی کے لیے بھی تیار ہے۔

روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے پاکستان اور افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ سرحدی جھڑپوں اور حملوں کو فوری طور پر روکیں اور باہمی اختلافات کو سفارتی ذرائع سے حل کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی پورے خطے کے امن و استحکام پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کی پاک-افغان کشیدگی پر تشویش، شہریوں کے تحفظ پر زور

روسی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ طاقت کے استعمال سے مسائل مزید پیچیدہ ہو سکتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں اور مذاکرات کی میز پر آئیں۔ بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ علاقائی تنازعات کا حل بات چیت اور سیاسی عمل ہی میں مضمر ہے۔

روس نے عندیہ دیا کہ اگر پاکستان اور افغانستان چاہیں تو وہ دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے پر غور کر سکتا ہے۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ وہ خطے میں استحکام کا خواہاں ہے اور کسی بھی ایسے اقدام کی حمایت کرے گا جو کشیدگی میں کمی کا باعث بنے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔