سعودی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر مشاورت

سعودی عرب اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار اس وقت سرکاری دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں جاری پیش رفت اور کشیدگی کم کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : پاک سعودی تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن، اسٹریٹجک شراکت داری میں توسیع
سعودی وزارت خارجہ نے اپنے سرکاری اعلامیے میں بتایا کہ رابطے کے دوران اس امر پر زور دیا گیا کہ موجودہ علاقائی حالات میں باہمی مشاورت اور قریبی رابطہ ناگزیر ہے۔ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
اسحاق ڈار اس وقت سرکاری دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں، جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور علاقائی و عالمی امور پر ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک مختلف عالمی اور علاقائی فورمز پر ایک دوسرے کے مؤقف کی حمایت کرتے رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








