ہفتہ، 28-فروری،2026
جمعہ 1447/09/10هـ (27-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

اسکائی نیوز کا پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، عوامی ردعمل پر پوسٹ ڈیلیٹ

27 فروری, 2026 11:11

پاکستان کے خلاف حالیہ سرحدی کشیدگی کے دوران برطانوی نیوز چینل اسکائی نیوز کو اس وقت شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے پاکستان سے متعلق ایک انتہائی گمراہ کن اور جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر جاری کی۔

پاکستان کے خلاف افغان طالبان کی جارحیت شروع ہوتے ہی اسکائی نیوز نے یہ من گھڑت دعویٰ کیا کہ افغان فضائیہ نے پاکستان کے اندر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔

اس جھوٹی خبر کے سامنے آتے ہی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے حقائق کے ساتھ اس پروپیگنڈے کا بھرپور مقابلہ کیا اور ثابت کیا کہ ایسی کوئی کارروائی نہیں ہوئی بلکہ یہ محض پاکستان کو بدنام کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی ایک کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان کو سمجھنا ہوگا کہ بھارت ان کا حقیقی دوست نہیں ہو سکتا : حافظ نعیم

اسکائی نیوز کی اینکر یلدا حکیم بھی اس مہم میں پیش پیش رہیں اور پاکستان کے خلاف مسلسل جھوٹ پھیلانے کے لیے میدان میں نظر آئیں۔

پاکستانی صارفین کی جانب سے حقائق پر مبنی شدید تنقید اور عالمی سطح پر رسوائی کے بعد برطانوی چینل مجبور ہو گیا کہ وہ اپنی ایکس پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دے۔

تاہم یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پوسٹ حذف کرنے کے باوجود مذکورہ خاتون اینکر یلدا حکیم اب بھی افغان طالبان کا بیانیہ پھیلانے اور پاکستان کے خلاف منفی مہم جوئی میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔

پاکستانی عوام کے اس بیدار مغز ردعمل نے ثابت کر دیا ہے کہ اب بین الاقوامی میڈیا کے لیے پاکستان کے خلاف من گھڑت کہانیاں گھڑنا اور انہیں سچ ثابت کرنا ممکن نہیں رہا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔