اقوام متحدہ کی پاک-افغان کشیدگی پر تشویش، شہریوں کے تحفظ پر زور

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے بین الاقوامی قانون کی پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ان کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکریٹری جنرل صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور حالیہ جھڑپوں میں اضافے پر گہری فکر مند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر مشاورت
بیان میں دونوں ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین، خصوصاً بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کریں۔ اقوام متحدہ نے واضح کیا کہ جاری تصادم کے دوران عام شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہونا چاہیے۔
سیکریٹری جنرل نے کہا کہ کشیدگی میں کمی لانے اور مزید خونریزی روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فریقین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور سفارتی ذرائع اختیار کرنے کی تلقین کی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








