پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

When will Eid ul-Fitr be in Pakistan? The date has been revealed
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے عیدالفطر 2026 کے حوالے سے ابتدائی فلکیاتی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے مکمل 30 روزے رکھنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ منائی جائے گی۔
پی ایم ڈی کے مطابق شوال کا چاند 19 مارچ 2026 کو پیدا ہوگا، مگر 29 رمضان کو اس کی رویت کے امکانات کم ہیں۔ ماہرین فلکیات کے حساب سے بعض علاقوں میں چاند کی بلندی اور عمر رویت کے لیے ناکافی ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 30 روزے مکمل رکھنے کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ عیدالفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان صرف مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتیں، سائنسی ڈیٹا اور موسمی حالات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی۔ حکومت پاکستان بھی اسی فیصلے کی روشنی میں سرکاری تعطیلات کا اعلان کرتی ہے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ جدید سائنسی آلات کے باوجود چاند کی رویت کا آخری انحصار آنکھ سے دیکھنے کی شہادت پر ہوتا ہے۔ اس لیے ہر سال محکمہ موسمیات پیشگوئی جاری کرتا ہے، مگر حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی تصدیق کے بعد ہی سامنے آتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








