ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

موٹر سائیکل مالکان کیلئے بڑی خوشخبری؛ اہم فیصلہ ہوگیا

28 فروری, 2026 09:25

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ کی لازمی تنصیب کی آخری تاریخ قریب آ گئی ہے۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 5 مارچ تک اپنی موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ نصب کروائیں تاکہ کسی قانونی کارروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس حوالے سے ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے شہریوں کو آگاہ کیا اور سہولت کے پیش نظر تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ عرفان میمن نے کہا کہ رمضان المبارک کے پیش نظر ایم ٹیگ سینٹرز کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ مختلف سینٹرز 24، 12 اور 8 گھنٹے کی شفٹوں میں خدمات فراہم کر رہے ہیں تاکہ شہری آسانی سے ایم ٹیگ حاصل کر سکیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 8 ہزار 928 موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ نصب کیے جا چکے ہیں۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 2 ہزار 69 بائیکس پر ٹیگ لگائے گئے۔ مجموعی طور پر 2 لاکھ 38 ہزار 80 گاڑیوں کو ایم ٹیگ فراہم کیا جا چکا ہے۔ حکام نے بتایا کہ بائکیا اور آن لائن ٹیکسی کی رجسٹریشن کا عمل بھی الگ سے جاری ہے۔

یہ اقدامات شہر میں ٹریفک کو منظم کرنے اور شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔