ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

سرکاری ملازمین خبردار!!! بڑا فیصلہ ہوگیا

28 فروری, 2026 09:37

محکمہ صحت پنجاب نے ملازمین کی چھٹیوں کے حوالے سے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں۔

 نئے قواعد کے مطابق گریڈ 17 تک کے ملازمین کو زیادہ سے زیادہ 89 دن کی چھٹی کی منظوری دی جا سکے گی۔ اس فیصلے کا مقصد چھٹیوں کے عمل کو منظم اور شفاف بنانا بتایا گیا ہے۔

تدریسی اسپتالوں اور دیگر صحت کے اداروں میں سینئر ڈاکٹروں کی چھٹیوں کی منظوری کے اختیارات اسپتال انتظامیہ سے واپس لے لیے گئے ہیں۔ اب ان کی چھٹیوں کی منظوری محکمہ صحت پنجاب کے اعلیٰ حکام کریں گے۔ اس کے تحت گریڈ 18 سے 20 کے جنرل کیڈر ڈاکٹروں کی چھٹیوں کی منظوری بھی صوبائی سطح پر مشروط ہو گئی ہے۔

تاہم اسپتال انتظامیہ کو خواتین ڈاکٹروں اور عملے کے لیے میٹرنٹی اور عدت (بیوگی) کی چھٹیوں کی منظوری دینے کا اختیار برقرار رکھا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق یہ تبدیلیاں چھٹیوں کے عمل کو منظم کرنے اور تمام عملے کے لیے یکساں معیار قائم کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسپتال سربراہان کو تمام ڈاکٹروں اور دیگر ملازمین کی 89 دن تک کی چھٹی منظور کرنے کا اختیار حاصل تھا۔ نئے قواعد کے نفاذ کے بعد یہ اختیارات صوبائی سطح پر منتقل کر دیے گئے ہیں تاکہ چھٹیوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غیر یقینی صورتحال یا امتیاز ختم کیا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔