عید الفطر پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اہم اعلان ہوگیا

How many holidays will there be on Eid-ul-Fitr?
پنجاب یونیورسٹی نے عید الفطر 2026 اور بہار کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
یونیورسٹی 20 مارچ جمعہ سے 23 مارچ پیر تک عید کی مناسبت سے مکمل بند رہے گی۔ اس دوران تمام تدریسی اور انتظامی شعبہ جات، دفاتر، ادارے، کالجز اور اسکولز بند رہیں گے۔ عید کے دنوں میں معمول کی کلاسیں اور تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوں گی۔
عید کے فوری بعد یونیورسٹی 24 مارچ سے 27 مارچ تک بہار کی تعطیلات منائے گی۔ ان دنوں بھی تمام تعلیمی شعبہ جات اور دفاتر بند رہیں گے۔ انتظامی عملہ 24 مارچ سے دوبارہ ڈیوٹی پر حاضر ہوگا تاکہ سرکاری کام اور تعلیمی انتظامات بغیر خلل جاری رہیں۔ کلاسیں اور تعلیمی سرگرمیاں 30 مارچ پیر سے دوبارہ شروع ہوں گی۔
رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں یونیورسٹی قیادت اور متعلقہ دفاتر کو ہدایت دی گئی ہے کہ طلباء اور عملے کو تعطیلات کی مکمل معلومات فراہم کی جائیں۔ یونیورسٹی نے طلباء اور عملے کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی روٹین اور سفر کی منصوبہ بندی اعلان کردہ تاریخوں کے مطابق کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











