اتوار، 1-مارچ،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملے سے کشیدگی اور بعض خلیجی ممالک پر حملوں کی شدید مذمت

28 فروری, 2026 23:06

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی علاقائی کشیدگی کی شدید مذمت کی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے گفتگو کے دوران کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد خطے میں سنگین صورتحال پیدا ہوئی ہے، جبکہ بعض خلیجی ممالک پر ہونے والے حملے بھی تشویش کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ہیں اور حالات کو مزید بگاڑ سکتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اس موقع پر سعودی قیادت کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی ثابت قدم حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس نازک مرحلے پر خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ ماہِ مقدس رمضان المبارک کی برکتوں کے طفیل خطے میں جلد از جلد امن، استحکام اور ہم آہنگی قائم ہو۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔