ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

حکومت نے ملک میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی

28 فروری, 2026 15:19

حکومت پاکستان نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق اب کمرشل اور نجی استعمال کے لیے ڈرون اڑانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ حساس مقامات کے اطراف نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر کسی جگہ مشکوک ڈرون یا کوئی آلہ ملے تو فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جائے۔ بم ڈسپوزل یونٹ یا تربیت یافتہ عملہ ہی ایسے مشکوک مواد کو ہینڈل کرے گا۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ خود سے کسی مشکوک شے کو ہاتھ نہ لگائیں۔

بلوچستان حکومت نے بھی ڈرون پر پابندی کی وجہ امن و امان میں ممکنہ خلل قرار دی ہے۔ حکام کے مطابق سرحدی اور حساس علاقوں میں سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔ سکیورٹی ادارے کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی کریں گے۔

ڈیرہ غازی خان اور وادی نیلم میں سکیورٹی خدشات کے باعث دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ان علاقوں میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے۔

اسی طرح باجوڑ میں ایک ماہ کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔