اتوار، 1-مارچ،2026
اتوار 1447/09/12هـ (01-03-2026م)

اسلامی ممالک کے متحد ہونے کا وقت آگیا : علامہ شہنشاہ حسین نقوی

01 مارچ, 2026 13:56

ممتاز عالمِ دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے جی ٹی وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سید آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی پوری زندگی میں ہمیں ہمیشہ ہمت اور حوصلے کا درس دیا ہے اور ان کی یہ عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا کہ کائنات میں حق اور باطل کی جنگ ہمیشہ سے جاری ہے اور یہ آگے بھی جاری رہے گی، لیکن تاریخ گواہ ہے کہ حق کبھی بھی باطل کے سامنے سرنگوں نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ علی خامنہ ای کی قربانی نے کربلا کی یاد تازہ کر دی: سراج الحق

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مظلومیت ہی دراصل سب سے بڑی طاقت ہوتی ہے، جو ظالم کو شکست دیتی ہے اور اب وہ وقت قریب ہے جب ظالم طاقتوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

انہوں نے تمام اسلامی ممالک کو پیغام دیا کہ اب خاموش رہنے کا وقت گزر چکا ہے اور تمام مسلم ممالک کو متحد ہو کر اپنے دشمن کے خلاف ایک دیوار بننا ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔