اتوار، 1-مارچ،2026
اتوار 1447/09/12هـ (01-03-2026م)

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ہر مسلمان کا غم وغصہ بجا ہے، وزیرداخلہ محسن نقوی

01 مارچ, 2026 20:25

وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ہر مسلمان کا غم وغصہ بجا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے اہل تشیع علمائے کرام  نے ملاقات کی، جس میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایران پر ہونے والے حملوں میں ہر پاکستانی رنجیدہ ہے، آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ہر مسلمان کا غم وغصہ بجا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری حکومت آپ کے ساتھ ہے، آپ کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونے کے لیے تیار ہوں، ہم سب ایک ہیں، دشمن ہمیں تقسیم کرنے کی سازش کررہاہے، ہم نے قومی مفادات سامنے رکھتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ علمائے کرام نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کی رہنمائی کی، مظاہرین صبر وتحمل  کے ساتھ پرامن احتجاج کریں، قومی اتحاد، یکجہتی اور استحکام ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔

دوران ملاقات علمائے کرام نے وزیرداخلہ محسن نقوی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔