اتوار، 1-مارچ،2026
اتوار 1447/09/12هـ (01-03-2026م)

پاک فضائیہ کا بگرام ایئربیس پر حملہ، دہشت گردوں کی سپلائی لائن کاٹ دی

01 مارچ, 2026 15:55

غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عسکری قوت نے افغانستان میں بگرام ایئربیس کو نشانہ بنایا ہے، جہاں طالبان کی بائیسویں شہید آفتاب ڈویژن مقیم تھی۔

ذرائع کے مطابق بگرام ایئربیس کے اس حملے میں خاص طور پر ایئربیس پر موجود اس اسلحہ خانے کو نشانہ بنایا گیا، جو نہ صرف طالبان بلکہ تحریکِ طالبان پاکستان اور القاعدہ سمیت کئی دہشت گرد گروہوں کو ہتھیار فراہم کرنے کا بڑا مرکز تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ وہی اسلحہ خانہ ہے، جسے القاعدہ کے ملٹری کمیشن کے موجودہ نائب سربراہ اور بن غازی کے اہم ہدف عبدالعظیم علی موسیٰ بن علی نے ہتھیاروں کی منتقلی کے لیے استعمال کیا تھا۔

پاکستان کے اس حملے نے دہشت گردوں کے اس نیٹ ورک کو بری طرح مفلوج کر دیا ہے، جو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے یہاں سے اسلحہ حاصل کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگی محاذ کے بعد افغان طالبان کو سوشل میڈیا پر بھی رسوائی کا سامنا، جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب

حملے کے نتیجے میں ڈپو کی حفاظت پر مامور سکیورٹی یونٹ کے تیرہ ارکان ہلاک ہوئے ہیں، جن میں پانچ اہم طالبان دہشت گردوں کی شناخت ہو چکی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں اروزگان سے تعلق رکھنے والے مولوی نور علی اور مولوی نصراللہ ذوالفقار، اروزگان کے ضلع چورہ کے رہائشی حافظ نوید (جو 205 البدر کور کے چیف آف اسٹاف کا باڈی گارڈ تھا)، موسیٰ قلعہ ہیلمند سے تعلق رکھنے والا مولوی ولی محمد اور ضلع سنگین ہیلمند کا رہائشی مولوی سمیع اللہ حبیب شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاکتوں کی تصدیق کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔