وزیراعظم نے دورہ روس مؤخر کر دیا، عسکری و سیاسی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب

مشرقی وسطیٰ میں پیدا ہونے والی حالیہ کشیدہ صورتحال اور ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا دورہ روس منسوخ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ماسکو روانہ ہونا تھا تاہم ملکی اور علاقائی حالات کے پیشِ نظر اس دورے کو فی الحال موخر کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : علی خامنہ ای کی شہادت پر کراچی میں احتجاج، امریکی قونصل خانے پر حملہ، 8 افراد شہید
پاکستان نے روسی حکومت کو اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر ایک اہم اور اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔
اس اجلاس میں افغانستان اور ایران سمیت خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو جامع اور موثر حفاظتی اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










