ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر اسکردو میں احتجاج، یو این او کے دفتر کو آگ لگا دی گئی

گلگت بلتستان کے شہر اسکردو میں ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت پر ہونے والا احتجاج انتہائی پرتشدد رخ اختیار کر گیا ہے۔
مشتعل مظاہرین نے شہر میں موجود اقوامِ متحدہ کے دفتر سمیت کئی دیگر اہم سرکاری دفاتر کو آگ لگا دی، جس کے بعد پورے علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے۔
صورتحال کو کنٹرول کرنے اور مزید جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لیے انتظامیہ نے اسکردو میں فوری طور پر کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : علی خامنہ ای کی شہادت پر کراچی میں احتجاج، امریکی قونصل خانے پر حملہ، 8 افراد شہید
کرفیو کے نفاذ کے باوجود بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر موجود ہیں، جو اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم علاقے میں تناؤ بدستور برقرار ہے اور سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے انتظامیہ نے انتہائی سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










