پاکستان سے خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کیلئے بڑی خبر آگئی

Big News for Passengers Traveling from Pakistan to Gulf Countries
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان سے آج بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اس صورتحال سے لاکھوں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے فضائی سفر کو کورونا وبا کے بعد سب سے بڑے بحران میں ڈال دیا ہے۔ ایران، عراق، اسرائیل، کویت، بحرین، قطر، شام، متحدہ عرب امارات، لبنان اور اردن کی فضائی حدود فی الحال پروازوں کے لیے بند ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں پروازیں متاثر اور مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے ہیں۔
پاکستان کے تمام بڑے ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ جانے والی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ گزشتہ تین روز میں ملک بھر سے 300 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ صرف آج کے دن 106 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، قطر، کویت اور بحرین جانے والی 32 پروازیں اور لاہور سے 22 جبکہ پشاور سے 22 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ فیصل آباد سے 4، ملتان سے 4 اور کوئٹہ سے 2 پروازیں بھی منسوخ ہوئیں۔
دبئی اور ابوظہبی سمیت امارات کے تمام ایئرپورٹس آج سہ پہر تک بند رہیں گے۔ سعودی عرب کی فضائی حدود اور ایئرپورٹس مکمل فعال ہیں جبکہ ترکی میں پروازیں بحال ہو چکی ہیں، تاہم ترک ایئر لائنز نے جنگی زون سے بچنے کے لیے طویل راستے اختیار کیے ہیں۔
ترجمان پاکستان ایئر لائنز (PAA) کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود محفوظ اور پروازوں کے لیے کھلی ہیں، تاہم کچھ ایئر لائنز احتیاطاً افغان اور پاکستانی حدود سے گریز کر رہی ہیں تاکہ مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










