سرحدی کشیدگی کے پیش نظر ملک بھر میں ہائی الرٹ، حساس تنصیبات کی سکیورٹی سخت

پاکستان کی وفاقی حکومت نے سرحدی کشیدگی اور بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
اس حوالے سے تمام صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ حساس تنصیبات، سی پیک منصوبوں اور غیر ملکی سفارتی مشنز کی سکیورٹی کو فوری طور پر مزید سخت کریں۔
وزارت داخلہ و انسداد منشیات کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں موجودہ حالات کو "بڑھا ہوا خطرہ” قرار دیا گیا ہے اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں میں کئی گنا اضافہ، لاکھوں ڈالر کے منافع کی توقع
سرکاری دستاویزات کے مطابق، تمام چیف سیکریٹریز اور چیف کمشنر اسلام آباد کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ عوامی مقامات، عبادت گاہوں، اہم سرکاری عمارتوں اور دیگر کمزور اہداف کی نگرانی میں اضافہ کریں۔
اس کے علاوہ، ملک بھر میں کواڈ کاپٹرز اور ڈرونز کی آؤٹ ڈور پروازوں پر اگلے احکامات تک مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
تمام داخلی و خارجی راستوں اور بین الصوبائی سرحدوں پر چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











