پیر، 2-مارچ،2026
پیر 1447/09/13هـ (02-03-2026م)

پاکستانی فضائی حدود سے پروازوں میں اضافہ، لاکھوں ڈالر منافع کی توقع

02 مارچ, 2026 13:54

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال اور شدید کشیدگی کے باعث بین الاقوامی پروازوں کے روٹس تبدیل ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

فلائٹ ریڈار کی تازہ ترین تصاویر اور اعداد و شمار کے مطابق، موجودہ صورتحال نے پاکستان کی فضائی حدود کو دنیا کے مصروف ترین کوریڈورز میں تبدیل کر دیا ہے۔

مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود کے پُرخطر ہونے کی وجہ سے زیادہ تر ایئرلائنز اب پاکستان کے راستوں کو ترجیح دے رہی ہیں تاکہ اپنے سفر کو محفوظ بنا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : کویت میں امریکہ کا جدید لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود سے اوور فلائنگ میں اس اچانک اور بڑے اضافے سے ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کو لاکھوں ڈالر کا منافع حاصل ہونے کی توقع ہے۔

روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں اضافی پروازیں پاکستانی حدود استعمال کر رہی ہیں، جس سے اوور فلائنگ فیس کی مد میں قومی خزانے کو خطیر رقم حاصل ہوگی۔

فضائی ٹریفک کی نگرانی کرنے والے اداروں نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کا آسمان اس وقت بین الاقوامی پروازوں کے لیے ایک اہم ترین اور مصروف ترین شاہراہ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے، اور یہ رجحان مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔