پاکستانی سائبر فورس کا بھارت کو منہ توڑ جواب، بھارتی نیوز چینل ہیک

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی اب سائبر وار تک پھیل گئی ہے، جہاں پاکستانی سائبر فورس نے بھارت کو ایک بڑا سرپرائز دیتے ہوئے ان کے معروف نیوز چینل اے بی پی نیوز کو کامیابی سے ہیک کر لیا ہے۔
اے بی پی نیوز کی ہیکنگ کے بعد بھارتی چینل کی اسکرین پر پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے نعرے چلنے لگے، جس نے بھارتی میڈیا ہاؤسز میں کھلبلی مچا دی۔
ہیک کیے گئے چینل پر نہ صرف پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی گئی بلکہ وہاں پاکستانی فوج سے متعلق خصوصی مواد بھی نشر کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی نیوز چینل پر پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے خطاب کے مختلف حصے بھی چلائے گئے، جنہیں بھارتی ناظرین نے اپنی اسکرینوں پر دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان کو سمجھنا ہوگا کہ بھارت ان کا حقیقی دوست نہیں ہو سکتا : حافظ نعیم
اس اچانک حملے نے بھارتی سائبر سکیورٹی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے اور بھارتی میڈیا اس وقت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
پاکستانی سائبر فورس کی اس کارروائی کو سوشل میڈیا پر بھرپور سراہا جا رہا ہے اور اسے بھارت کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزیوں کا ایک موثر جواب قرار دیا جا رہا ہے۔
اس واقعے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی نوجوان ڈیجیٹل محاذ پر بھی اپنے ملک کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











