منگل، 3-مارچ،2026
منگل 1447/09/14هـ (03-03-2026م)

موٹر سائیکل و گاڑی مالکان خبردار!!! حکومت کا بڑا فیصلہ

03 مارچ, 2026 08:30

پنجاب حکومت نے صوبے میں سیکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم فیصلے کر لیے ہیں۔

 اس سلسلے میں موٹرسائیکلوں سمیت تمام گاڑیوں پر ای ٹیگ لازمی لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

حکام کے مطابق ای ٹیگ کے ذریعے گاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا آسان ہوگا۔ اس سے چوری شدہ یا مشکوک گاڑیوں کی فوری نشاندہی ممکن بنائی جا سکے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے اس منصوبے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے اور متعلقہ اداروں کو جلد عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں ایک اور اہم فیصلہ بھی کیا گیا۔ صوبے میں پنجاب سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ قائم کیا جائے گا۔ اس یونٹ کا مقصد آن لائن جرائم کی روک تھام اور متاثرین کو فوری مدد فراہم کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق خواتین اور بچیوں کے خلاف سائبر جرائم کے کیسز کے لیے خصوصی سیل بنایا جائے گا۔ ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ آن لائن کرائم سینٹر قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے صوبائی داخلی راستوں پر نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ بھی ہوا۔ غیر روایتی راستوں سے آمدورفت روکنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ چیک پوسٹوں پر سرچ لائٹس نصب کی جائیں گی۔ ڈرون کے ذریعے نگرانی کا نظام بھی متعارف کروایا جائے گا۔ روف ٹاپ سیکیورٹی مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے جدید ڈرون ڈیفنس سسٹم کی فوری خریداری کا حکم بھی دیا ہے۔ غیر قانونی ڈرون استعمال پر سخت پابندی عائد کی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔