نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری!! بلا سود لیپ ٹاپ اسکیم متعارف؛ درخواست دینے اور اہلیت کا مکمل طریقہ جان لیں

Big News for Youth!! Interest-Free Laptop Scheme Launched
حکومتِ پاکستان نے نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے وزیرِاعظم کی نوجوان کاروبار اور زرعی قرض اسکیم (PMYB&ALS) کے تحت 0 فیصد سود پر لیپ ٹاپ فنانسنگ اسکیم متعارف کروا دی ہے۔
اس اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی خریداری کے لیے بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا، یعنی مستفید افراد کو کسی قسم کا مارک اپ یا سود ادا نہیں کرنا ہوگا۔ لیپ ٹاپ کی مالی حد بنیادی نوعیت کے لیے 150,000 روپے، درمیانے درجے کے لیے 300,000 روپے اور اعلیٰ کارکردگی والے لیپ ٹاپ کے لیے 450,000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
قرض کی منظوری لیپ ٹاپ کی اصل قیمت یا مقررہ حد میں سے کم رقم کی بنیاد پر دی جائے گی۔ نوجوانوں پر مالی بوجھ کم رکھنے کے لیے قرض کی واپسی ماہانہ اقساط کی صورت میں کی جا سکے گی۔
اس اسکیم سے استفادہ کرنے کے لیے امیدوار کا پاکستانی شہری ہونا ضروری ہے اور عمر 18 سے 30 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ درخواست دہندہ کسی تسلیم شدہ تعلیمی ادارے میں زیرِ تعلیم ہو یا فری لانسنگ یا کاروباری سرگرمی سے وابستہ ہو۔ متعلقہ تعلیمی ادارہ ایچ ای سی سے منظور شدہ ہونا چاہیے۔ نادہندگان یا مالی بدعنوانی کے ریکارڈ رکھنے والے افراد اس سہولت کے اہل نہیں ہوں گے۔
درخواست دینے کا عمل مکمل طور پر آن لائن ہے۔ امیدوار سرکاری پورٹل پر رجسٹریشن کے بعد اپنا قومی شناختی کارڈ، تعلیمی یا پیشہ ورانہ ثبوت اور دیگر مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں گے۔ ابتدائی جانچ کے بعد متعلقہ بینک مزید کارروائی کے لیے درخواست دہندہ سے رابطہ کرے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











