کراچی : امریکی قونصل خانے کے باہر ہنگامہ آرائی و قتل پر دہشت گردی کے تین مقدمات درج

کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر ہونے والے پرتشدد احتجاج کے واقعے پر پولیس نے ہنگامہ آرائی، قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت تین مقدمات درج کر لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ تین مقدمات ڈاکس تھانے میں پولیس انسپکٹر نند لال کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں، جن میں قتل، اقدامِ قتل، دہشت گردی اور بلوہ کرنے جیسی سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق جائے وقوعہ پر ڈیڑھ سو سے دو سو افراد موجود تھے، جن میں سے کچھ مشتعل افراد نے قونصل خانے کے اندر گھسنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور اکتیس زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ سندھ کی ایرانی قونصل خانے آمد، آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت
برطانوی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ قونصل خانے پر دھاوا بولنے والے مظاہرین کو روکنے کے لیے امریکی میرینز نے فائرنگ کی تھی۔
دوسری جانب صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی لیکن ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ پولیس تھی یا کوئی اور۔
واضح رہے کہ ایران پر حملوں کے بعد پاکستان میں، جہاں دنیا کی دوسری بڑی شیعہ آبادی مقیم ہے، احتجاجی لہر پھیل گئی تھی جس کے پیشِ نظر حکومت نے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








