بدھ، 4-مارچ،2026
بدھ 1447/09/15هـ (04-03-2026م)

عادل راجہ کی نام نہاد تحقیقاتی صحافت کا جنازہ نکل گیا

04 مارچ, 2026 21:58

لندن میں برطانوی عدالت نے یوٹیوبر اور سابق فوجی افسر عادل راجہ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ان پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد ان کے خلاف دائر مقدمے کا اہم مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق UK High Court نے قرار دیا کہ عادل راجہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے حق میں قابلِ قبول اور ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دعوؤں کو ثابت کرنے کے لیے ضروری قانونی معیار پورا نہیں کیا گیا۔

سماعت کے دوران جج کی جانب سے بارہا شواہد طلب کیے گئے، تاہم الزامات کی تصدیق نہ ہو سکی۔ فیصلے میں مؤقف کو بدنیتی پر مبنی اور بے بنیاد قرار دیا گیا جبکہ سیاسی انتقام اور مظلومیت کے دعوے بھی عدالتی جانچ میں مسترد ہو گئے۔

عدالت نے عادل راجہ پر تقریباً تین لاکھ پچاس ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً بارہ کروڑ روپے بنتا ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق اس فیصلے کے بعد مزید اپیل کے امکانات محدود ہو گئے ہیں، اور یہ فیصلہ سوشل میڈیا پر الزامات اور تحقیقاتی دعوؤں کے حوالے سے ایک اہم نظیر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔