بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Rain, Rain Everywhere: Meteorological Department Issues Important Forecast
محکمہ موسمیات نے مارچ، اپریل اور مئی کے لیے موسمی صورتحال کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ پیشگوئی کے مطابق ملک میں اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت میں خاص اضافہ متوقع ہے۔ زیادہ درجہ حرارت کے باعث ربیع فصلوں کا دورانیہ کم ہو سکتا ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں معمول کے قریب یا معمول سے کچھ زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ وسطی اور مغربی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش متوقع ہے۔ سندھ، جنوبی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بارشیں زیادہ تر معمول کے مطابق رہیں گی۔ تاہم، میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے امکانات ہیں۔ زیادہ گرمی سے کیڑوں اور فصلوں کی بیماریوں میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں برف پگھلنے کی رفتار بڑھنے کی توقع ہے۔ گلیشیئرز کے پگھلنے سے گلوف جیسے خطرات بھی بڑھ سکتے ہیں۔ بارشوں سے آبی ذخائر کی سطح بہتر ہونے کی امید ہے، جو زرعی فصلوں اور پانی کی فراہمی کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائیں، گرد آلود طوفان اور ژالہ باری کے امکانات موجود ہیں۔ شہری علاقوں میں پولن الرجی کے کیسز میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ موسم کی شدت کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












