اسکردو میں املاک کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کا اعلان

گلگت اور اسکردو میں حالیہ پرتشدد مظاہروں اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گلگت اور اسکردو کے واقعات سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر اسکردو میں احتجاج، یو این او کے دفتر کو آگ لگا دی گئی
انہوں نے کہا کہ فوجی املاک کو نشانہ بنانے والے ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کا اطلاق ہوگا، جبکہ سرکاری املاک جلانے والوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
اس مقصد کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی گئی ہے۔ امن و امان کے قیام کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا تھا، جس میں علماء کرام اور شہریوں کا بھرپور تعاون رہا۔ اب اعلیٰ سطح پر ان واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










