جمعہ، 6-مارچ،2026
جمعہ 1447/09/17هـ (06-03-2026م)

پنجاب میں جدید اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

06 مارچ, 2026 14:39

حکومت پنجاب نے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبے کے تمام اضلاع میں جدید اینٹی ڈرون یونٹ اور سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی سربراہی میں اینٹی ڈرون یونٹ کام کرے گا، جس کے پاس اسپیشل ڈرون فلیٹس اور جدید جیمرز موجود ہوں گے تاکہ دشمن اور شرپسند عناصر کے ڈرونز کو فوری طور پر ناکارہ بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : روپوش قیادت اور غیر فعال صدر، پنجاب میں تحریکِ انصاف کا تنظیمی بحران شدت اختیار کر گیا

پنجاب بھر میں پہلے ہی آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے اور اب یہ اقدامات جدید دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

اس اقدام سے نہ صرف فضائی نگرانی کو بہتر بنایا جائے گا بلکہ عوامی مقامات اور املاک کی حفاظت بھی یقینی ہوگی۔ قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس اداروں کو ان پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔