جمعہ، 6-مارچ،2026
جمعہ 1447/09/17هـ (06-03-2026م)

پاکستان سے پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ جاری، ہزاروں مسافر پھنس گئے

06 مارچ, 2026 14:39

ایران امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری ہے، جس سے ہزاروں مسافر پھنس چکے ہیں۔

ملک کے مختلف ایئرپورٹس سے دبئی، دوحہ، ابوظبی، شارجہ اور بحرین سمیت دیگر خلیجی شہروں کے لیے پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی فضائی حدود سے پروازوں میں اضافہ، لاکھوں ڈالر منافع کی توقع

اعداد و شمار کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور فیصل آباد سے سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ کچھ پروازیں بحفاظت روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی مجموعی طور پر گیارہ سو تیس پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

یہ صورتحال فضائی سفر کے نظام کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے، جس کے باعث مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے اور ایوی ایشن انڈسٹری کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔