عالمی برداری بھارت کی آبی دہشت گردی کا نوٹس لے : مستقل مندوب

پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار نے عالمی برداری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرنے پر مجبور کرے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان بھارت کی آبی دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر معطل کیا ہے، جو کہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مودی کی اسرائیل نواز پالیسی بھارت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے : امریکی جریدہ
عاصم افتخار نے زور دیا کہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اور عالمی برداری کو چاہیے کہ وہ بھارت کو اس معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لیے آمادہ کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ اگست دو ہزار پچیس کے ثالثی عدالت کے فیصلے کے مطابق اب بھی مکمل طور پر نافذ العمل ہے، اور پاکستان آبی وسائل کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










