جمعہ، 6-مارچ،2026
جمعہ 1447/09/17هـ (06-03-2026م)

کراچی کا کریم آباد پل خطرناک بائیک ریسنگ ٹریک بن گیا

06 مارچ, 2026 14:39

کراچی میں شہریوں کی سہولت کے لیے بنایا گیا کریم آباد پل رات کے آخری پہر خطرناک بائیک ریسنگ کے لیے استعمال ہونے لگا ہے، جس سے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے تعمیر کردہ یہ پل اب ایک ریسنگ ٹریک میں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں کم عمر نوجوان اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر تیز رفتار بائیک ریس لگاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن، مزید 6 گرفتار

ریس کے دوران نوجوان بائیکوں پر لیٹ کر خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرتے ہیں، جبکہ سڑک کے کنارے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔ مختلف علاقوں سے آنے والے گروپس پیسوں پر شرطیں بھی لگاتے ہیں۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ کئی نوجوان حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔ پولیس کی ٹیمیں آنے کے بعد ریس وقتی طور پر رک جاتی ہے اور ان کے جاتے ہی دوبارہ شروع ہو جاتی ہے۔

شہریوں نے حکومت اور پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ریسنگ کرنے والے گروپس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔