چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع

وفاقی حکومت نے قومی احتساب قانون انیس سو ننانوے کے تحت چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق یہ توسیع چھ مارچ دو ہزار چھبیس سے موثر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : نیب ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور، سینیٹ میں اپوزیشن کا شدید احتجاج اور شور شرابہ
یہ توسیع گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی سے نیب ترمیمی بل کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ اس سے قبل قانون میں چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی گنجائش نہیں تھی۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو پہلی بار چار مارچ دو ہزار تئیس کو چیئرمین نیب تعینات کیا گیا تھا۔ توسیع کا یہ عمل موجودہ شرائط و ضوابط کے تحت ہی کیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










