جمعہ، 6-مارچ،2026
جمعہ 1447/09/17هـ (06-03-2026م)

آپریشن غضب للحق : کرم سیکٹر میں پاک فوج کی کارروائیاں، افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ

06 مارچ, 2026 14:39

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر کرم سیکٹر میں پاک فوج کا آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ہے۔

افواجِ پاکستان افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائی کر رہی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھاری آرٹلری فائر کے ذریعے دشمن کی کئی پوسٹیں تباہ کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان رجیم کی میڈیا پر دباؤ کے ذریعے پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت چھپانے کی ناکام کوشش

یہ آپریشن اپنے اہداف کے حصول تک بلا تعطل جاری رہے گا، جس کا بنیادی مقصد سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کا قیام ہے۔

پاک فوج کی کارروائیوں سے سرحد پار موجود دہشت گردوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔