جمعہ، 6-مارچ،2026
جمعہ 1447/09/17هـ (06-03-2026م)

افغانستان میں کارروائی سے بلوچستان میں امن قائم، پاکستان کا مؤقف درست ثابت

06 مارچ, 2026 14:39

سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب سے پاکستان نے افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی ہے، خیبر پختونخوا میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں قابل ذکر کمی اور بلوچستان میں امن قائم ہوگیا ہے۔

ماہرین کے مطابق کالعدم تنظیم بی ایل اے اب بلوچستان میں کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے کے قابل نہیں رہی کیونکہ ان کے مراکز افغانستان میں تھے۔

پاکستان نے بالکل اسی انداز میں افغانستان کے اندر ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس طرح ایران خلیجی ممالک میں امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے۔

اس حکمت عملی سے نہ صرف سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے بلکہ پاکستان کے اندر شہری آبادی کو بھی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان رجیم کی میڈیا پر دباؤ کے ذریعے پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت چھپانے کی ناکام کوشش

یہ کارروائی افغانستان کے خلاف نہیں بلکہ طالبان کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے حملوں کا ردعمل ہے۔ اب یہ تنازع براہِ راست پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ہے اور اس کا اثر بلوچستان میں امن کی صورت میں نظر آ رہا ہے۔

یہ درست اور مربوط کارروائیوں کی ایک عمدہ مثال ہے جس نے جغرافیہ اور انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے اندرونی استحکام کو یقینی بنایا ہے۔

بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں پاکستان کے اس مؤقف پر مہر ثبت کرتا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے اور اس کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیئے استعمال ہوتی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔