جمعہ، 6-مارچ،2026
جمعہ 1447/09/17هـ (06-03-2026م)

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے خبردار!!! بڑا فیصلہ ہوگیا

06 مارچ, 2026 10:00

لاہور میں ڈرائیونگ لائسنس کے ٹیسٹ کے عمل کو شفاف اور موثر بنانے کے لیے ٹریفک حکام نے اہم اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ اب ڈرائیونگ ٹیسٹ میں انسانی مداخلت کم ہوگی اور نظام زیادہ خودکار ہو جائے گا۔

ٹریفک حکام کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ 44 گاڑیاں خریدی جا چکی ہیں، جو آئندہ ہفتے ٹریفک ہیڈ کوارٹر پہنچ جائیں گی۔ ابتدا میں گاڑیوں کی تعداد کم رکھی گئی تھی لیکن بعد میں اسے بڑھا کر 44 کر دیا گیا۔ ہر گاڑی پر تقریباً 48 لاکھ روپے لاگت آئی ہے، جبکہ دیگر آلات کی تنصیب پر 4 سے 5 لاکھ روپے اضافی خرچ ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان جدید گاڑیوں میں سینسرز، کیمرے اور بائیومیٹرک مشینیں نصب کی جائیں گی۔ یہ تمام فیچرز ٹیسٹ کے عمل کو مکمل خودکار اور شفاف بنانے میں مدد دیں گے۔ روایتی مینول ٹریک کی بجائے اب جی پی ایس بیسڈ ٹریک استعمال کیا جائے گا، جس سے ٹیسٹ کا معیار بہتر اور سفارشی کلچر ختم ہوگا۔

لاہور کے تمام ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز کو مرحلہ وار یہ جدید گاڑیاں فراہم کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو شفاف اور قابل اعتماد ڈرائیونگ ٹیسٹ کا تجربہ حاصل ہو۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔