پیر، 9-مارچ،2026
پیر 1447/09/20هـ (09-03-2026م)

چمن بارڈر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک

08 مارچ, 2026 15:31

پاک فوج نے چمن کے مقام پر ملکی سرحد کی حفاظت کا حق ادا کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی دراندازی کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر واقع چمن سیکٹر کے قریب فتنہ الخوارج کی جانب سے دراندازی کی ایک مذموم کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں کو روکنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان کا پاکستان مخالف مظاہروں میں کم عمر بچوں کا زبردستی استعمال

چمن سیکٹر سے ملحقہ سرحدی علاقے میں تین سے چار خوارج نے سرحد پر لگی باڑ کو کاٹ کر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پاک فوج کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی اس کوشش کو خاک میں ملا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے باڑ کاٹنے والے ان دہشت گردوں کو انتہائی درستگی اور مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اس جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک خارجی ہلاک ہو گیا, جبکہ اس کے دیگر ساتھی زخمی حالت میں واپس فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

پاک فوج کی جانب سے کی گئی اس بروقت اور کامیاب کارروائی کے بعد علاقے سے دہشت گردوں کا چھوڑا گیا, سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے, جس میں چار سے پانچ عدد بارودی مواد کے دھماکہ خیز آلات اور باڑ کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والے اوزار شامل ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔