سندھ میں گاڑیوں کی انشورنس لازمی قرار

Important News for Vehicle Owners; Government Makes a Major Decision
حکومت سندھ نے صوبے بھر میں گاڑیوں کے لیے تھرڈ پارٹی انشورنس کو لازمی قرار دینے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ اس نئے قانون کے تحت اب کسی بھی گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس جمع کروانے کے لیے انشورنس ہونا ضروری ہوگا۔
یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سڑکوں پر سفر کو زیادہ محفوظ بنانا اور حادثات کے متاثرین کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔
نئے قانون کے تحت ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو مالی مدد دی جائے گی۔ حکومت کے مطابق اگر کسی حادثے میں کسی شخص کی موت ہو جائے تو اس کے ورثا کو 07 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ اسی طرح اگر کوئی شخص حادثے میں مستقل معذور ہو جائے تو اسے 05 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
حکومت سندھ نے اس مقصد کے لیے نوفالٹ معاوضہ سسٹم بھی متعارف کروایا ہے۔ اس نظام کے تحت متاثرہ افراد کو قانونی پیچیدگیوں کے بغیر فوری مالی امداد فراہم کی جا سکے گی۔
سندھ میں پاکستان کا پہلا جدید ڈیجیٹل انشورنس مانیٹرنگ سسٹم بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ اس نظام کے ذریعے جعلی انشورنس پالیسیوں کی روک تھام ممکن ہوگی اور تمام گاڑیوں کا ریکارڈ آن لائن چیک کیا جا سکے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ سندھ موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے بعد نئی شق شامل کی گئی ہے تاکہ ٹریفک حادثات کے متاثرین کو فوری مالی مدد فراہم کی جا سکے۔ اس حوالے سے محکمہ ایکسائز کو ہدایت دی گئی ہے کہ نئے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









