منگل، 10-مارچ،2026
منگل 1447/09/21هـ (10-03-2026م)

سرکاری ملازمین کیلئے عید الفطر سے قبل بڑی خوشخبری آگئی

10 مارچ, 2026 11:42

عید الفطر سے پہلے خیبرپختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن 16 مارچ تک ادا کی جائے گی۔ یہ اعلان ملازمین کو عید کی خوشیوں میں مالی ریلیف دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے پنجاب حکومت نے بھی اپنے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے قبل از وقت تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب کے محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر کے کہا کہ تمام ملازمین کو اس ماہ کی تنخواہ 16 مارچ کو فراہم کی جائے گی۔

سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ پنشنرز کو بھی ان کی ادائیگیاں 16 مارچ تک دے دی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد ریٹائرڈ افراد کو بھی مالی مشکلات سے بچانا اور عید کی تیاریوں میں آسانی فراہم کرنا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔