پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Big News for Pakistanis Traveling Abroad
مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے سبب پاکستان سے اس خطے جانے والی فضائی پروازیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آج صرف مختلف ممالک کے لیے 85 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ مزید 56 پروازیں بھی منسوخ ہونے کا امکان ہے۔
کراچی سے دبئی، شارجہ اور ابوظبی کے لیے 26 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ مزید 10 پروازیں بھی منسوخ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ لاہور ایئرپورٹ سے مشرقِ وسطیٰ کے لیے 18 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ 10 پروازوں کے آپریشن کا امکان ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ سے بھی 20 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ 11 پروازیں روانگی کے لیے متوقع ہیں۔
ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں جنگ کے آغاز کے بعد سے پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد تقریباً 1600 تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے سبب ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
فضائی حکام نے واضح کیا ہے کہ خطے میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہی پروازیں معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہوں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










