منگل، 10-مارچ،2026
منگل 1447/09/21هـ (10-03-2026م)

ٹرمپ پر عالمی اعتماد نہیں رہا، وہ مذاکرات کے دوران جنگ کردیتے ہیں، ملیحہ لودھی

10 مارچ, 2026 14:19

پاکستان کی سابق سفیر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر ان پر اعتماد نہیں رہا کیونکہ وہ مذاکرات کے ساتھ ساتھ جنگی اقدامات بھی جاری رکھتے ہیں۔

پاکستان کی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر ان پر اعتماد نہیں کیا جا رہا۔

یہ بھی پڑھیں : پیوٹن کا ٹرمپ کو ایران جنگ ختم کرنے کا مشورہ

ایک نجی ٹیلی ویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں کوئی بھی ملک جنگ رکوانے یا ثالثی کے لیے سنجیدہ کوشش کرتا نظر نہیں آ رہا۔

انہوں نے کہا کہ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ عالمی برادری کو صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر اعتماد نہیں رہا کیونکہ وہ مذاکرات کے دوران بھی جنگی کارروائیاں جاری رکھتے ہیں۔ اس طرز عمل کی وجہ سے عالمی سطح پر امریکا کی سفارتی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔