آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں جاری، افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف سرحدی علاقوں میں جوابی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرحدی علاقوں میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران دشمن کے متعدد ٹھکانوں اور مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ارندو اور کرم سیکٹر میں کارروائی کے دوران دشمن کی اہم پوسٹوں اور مراکز کو تباہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا جبکہ کئی مقامات پر افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : واشنگٹن کا افغان طالبان سے امریکی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی کارروائیاں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور ان کی فوجی تنصیبات کے خلاف جاری ہیں۔
ان کارروائیوں کا مقصد سرحدی علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے نیٹ ورک کو ختم کرنا اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک افواج صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










