دبئی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے جاں بحق پاکستانی کی شناخت ہوگئی

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں حالیہ فضائی دفاعی کارروائی کے دوران گرنے والے ملبے کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کی شناخت کر لی گئی ہے۔
دبئی میں حالیہ فضائی دفاعی کارروائی کے دوران گرنے والے ملبے کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کی شناخت مظفر علی کے نام سے کر لی گئی ہے، جس کا تعلق صوبہ سندھ سے تھا اور وہ روزگار کے سلسلے میں دبئی میں مقیم تھا۔
حکام کے مطابق ہفتے کی شام دبئی کے علاقے البرشا میں فضائی دفاعی کارروائی کے دوران آسمان سے گرنے والا ملبہ زمین پر آ گرا جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری شدید زخمی ہوا اور بعد ازاں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں : دبئی پر حملے میں ایک سو ساٹھ امریکی فوجی ہلاک کردیئے : ایرانی پاسدارانِ انقلاب
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مظفر علی کے نام سے ہوئی ہے جو دبئی میں بطور ڈرائیور ملازمت کر رہا تھا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ حالیہ حملوں کے نتیجے میں دبئی میں اب تک چار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں دو پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔
متعلقہ حکام کے مطابق واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
پاکستانی سفارتی حکام بھی واقعے کے بعد صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور جاں بحق ہونے والے شہری کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










