خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Great News for Passengers Traveling to Gulf Countries
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے باوجود پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس پر پروازوں کے آپریشن میں جزوی بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔
فیصل آباد ایئرپورٹ پر ایئر عربیہ کی شارجہ، راس الخیمہ اور دبئی کی پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ پر ایمریٹس ائرلائن کی دبئی سے ایک پرواز معمول کے مطابق آپریٹ ہوئی۔
پشاور ایئرپورٹ پر دبئی، شارجہ، قطر اور ابو ظہبی کی 12 پروازیں منسوخ رہیں، تاہم آج شارجہ سے دو پروازیں پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔
ملتان ایئرپورٹ پر بھی دبئی اور شارجہ سے آنے والی پروازوں میں بہتری دیکھی گئی، اور صرف دو پروازیں منسوخ ہوئیں۔
فیصل آباد ایئرپورٹ پر آج بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن معمول کے مطابق رہا۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی کے لیے چار پروازیں منسوخ ہوئیں۔
ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس سے آج مجموعی طور پر 76 پروازیں منسوخ رہیں۔ کراچی ایئرپورٹ پر مشرق وسطیٰ کے لیے 28، اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، دوحہ، بحرین، کویت اور شارجہ سمیت دیگر پروازیں 24 اور لاہور ایئرپورٹ سے 18 پروازیں منسوخ رہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان سے پچھلے 11 دنوں کے دوران مشرق وسطیٰ کے لیے منسوخ پروازوں کی تعداد 1224 ہو گئی تھی۔ تاہم، فضائی حدود میں بہتری اور جنگی صورتحال میں معمول آنے کے امکانات کے پیش نظر فلائٹس آہستہ آہستہ معمول پر آ رہی ہیں۔
غیر ملکی اور ملکی ایئرلائنز محدود فضائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ مشرق وسطیٰ میں محصور افراد کی واپسی ممکن ہو سکے۔ مسافروں کو صرف ایئرلائن کی جانب سے کال یا ای میل موصول ہونے پر ہی ایئرپورٹ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی آئی اے کو بھی ابوظہبی اور دبئی کے لیے ہفتہ وار دو پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










