بدھ، 11-مارچ،2026
بدھ 1447/09/22هـ (11-03-2026م)

اسحاق ڈار کا کویت کے وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

11 مارچ, 2026 14:39

اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے خطے کی تازہ صورتحال اور کویت پر ہونے والے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، کویت پر ہونے والے حملوں اور اس کے ممکنہ اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کویت پر حملوں کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور عوام اس مشکل وقت میں کویت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ویوز کیلئے خارجہ پالیسی سے متعلق متنازع بیانات سے گریز کیا جائے، وزیر اطلاعات

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے برادر ملک کویت کی سلامتی اور خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔ وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ حالات میں خطے میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے فوری مذاکرات اور کشیدگی میں کمی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا پائیدار حل صرف سفارتی ذرائع اور بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیر غور معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے مختلف سفارتی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔