محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

Meteorological Department Issues Warning for Karachi Residents
محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
محکمہ کے مطابق موسم مزید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 20.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچنے کی وجہ سے حبس کی کیفیت محسوس ہو سکتی ہے۔ اس وقت شمال مغربی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔
ایران میں حالیہ صورتحال کے باعث آلودہ ذرات پاکستان کے مغربی حصوں تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جس سے فضائی معیار متاثر ہو سکتا ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی جزوی ابر آلودگی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں زیادہ تر علاقوں میں خشک موسم رہنے کے امکانات ہیں۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہے گا اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش متوقع ہے، اس دوران کشمیر کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ممکن ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









