بدھ، 11-مارچ،2026
بدھ 1447/09/22هـ (11-03-2026م)

بحران کا خطرہ ٹلنے لگا، تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے کے قریب

11 مارچ, 2026 12:58

پاکستان کے لیے ایک مثبت خبر سامنے آئی ہے، قومی بحری جہاز رانی کارپوریشن کے دو بڑے جہاز تیل کی بڑی کھیپ لے کر جلد کراچی کی بندرگاہ پہنچنے والے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی اور شالیمار نامی دو جہاز نو مارچ کو متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرا سے تیل لے کر روانہ ہوئے تھے اور توقع ہے کہ یہ دونوں جہاز جمعرات یا جمعہ کے روز کراچی کی بندرگاہ پہنچ جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جہازوں میں بڑی مقدار میں تیل لادا گیا ہے اور ہر جہاز پچپن سے چھپن ہزار ٹن سے زائد تیل لے کر پاکستان کی جانب روانہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی معاشی تباہی لا سکتا ہے، اقوام متحدہ ماہر

یہ تیل پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے اور اس کی آمد سے ملک میں ایندھن کی فراہمی میں بہتری آنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان دونوں تیل بردار جہازوں کی سمندری راستے میں حفاظت کے لیے پاکستان نیوی کے جنگی بحری جہاز بھی تعینات کیے گئے ہیں، جو انہیں بحفاظت پاکستان کی بندرگاہ تک پہنچانے کے لیے ساتھ ساتھ سفر کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اقدامات کا مقصد تیل بردار جہازوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پیشگی حفاظتی انتظامات کرنا ہے۔

Catch all the پاکستان News, کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔