بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحق افراد کیلئے بڑی خبر آگئی

Big News for Beneficiaries of the Benazir Income Support Program
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت کفالت پروگرام کی رقم میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ سہ ماہی کی نئی قسط سے بی آئی ایس پی کفالت پروگرام کی رقم 13,500 روپے سے بڑھا کر 14,500 روپے کر دی گئی ہے۔
انہوں نے مستحق افراد کو ہدایت کی کہ اپنی قسط وصول کرتے وقت نئی رقم یعنی 14,500 روپے کی تصدیق کریں۔ اگر کسی مستحق کو وظیفے کی رقم میں کمی محسوس ہو تو شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔
اس کے لیے مستحقین اپنے قریبی تحصیل آفس جائیں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر یا متعلقہ افسر کو رقم میں کٹوتی کے بارے میں آگاہ کریں۔ اس کے بعد شکایت برائے خردبرد فارم بھرا جائے گا، جس میں اپنا نام، شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر، رقم وصولی کی جگہ اور کٹوتی کی تفصیل درج کرنا ضروری ہے۔
درج کردہ شکایت کی جانچ پڑتال کے بعد، اگر کمی درست ثابت ہوئی تو متعلقہ بینک کو ہدایت کی جائے گی کہ رقم سے کٹوتی کرنے والے ایجنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ کارروائی مکمل ہونے کے بعد کاٹی گئی رقم مستحق کو واپس کر دی جائے گی۔
مزید سہولت کے لیے مستحقین بی آئی ایس پی ہیلپ لائن نمبر 0800-26477 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ شکایت درج کروانے کے لیے تحصیل آفس جاتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ اور موبائل نمبر ساتھ لے جانا ضروری ہے۔ اگر کسی مستحق کو فارم بھرنے میں مشکل ہو تو دفتر کے عملے سے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












